بھٹکل:31/مارچ(ایس اؤنیوز)گذشتہ 20سالوں سے آبی تحقیق میں مصروف رہتے ہوئے عوام کا بھر پور تعاون کرنے والے صنعت کار ایم ڈی میاتھیو کی ’’عالمی یومِ آب‘‘ کے موقع پر منکی گرام پنچایت اور آر این ایس مرڈیشور کے اشتراک سے شال پہنا کر ان کی تہنیت کی گئی ۔
اس موقع پر منکی گرام پنچایت کی صدر شاہین خلیل شیخ، نائب صدر شریش کھاروی ، آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے، آر این ایس پالی ٹکنک کے نائب پرنسپال کے مری سوامی ، ضلع پنچایت سابق ممبر ونیتا نائک، اوشانائک وغیرہ موجود تھے۔